ہفتہ، 30 جنوری، 2016



رحمت کے پھول <3 
==============
heart emotico =============
ایسے ہی آج یاد آیا کہ تصویر کے حساب سے شجیعہ کی محنت کے بارے میں بات کی جائے smile emoticon شجیعہ کے بارے آپ سب جانتے ہیں وہ ایک باہمت بچی ہے اس لیے نہیں کہ میری بچی ہے بلکہ وہ واقعی جس کام کاارادہ کرتی ہے پورا کر کے چھوڑتی ہےماشااللہ !!
قصہ کچھ یوں ہےکہ ہمارے مدرسے میں سالانہ پیپر چل رہے ہیں آج ترجمہ اور ناظرہ والوں کا پیپر تھا .. عموما ڈھائی سے تین سالوں میں ناظرہ اور دو سالوں میں ترجمہ کے لیے ایک بیج تیار ہوجاتا ہے ... شجیعہ کا ایڈمیشن اس مدرسے میں ٢٠١٠ میں کروایا تھا ! شجیعہ کے لیے جس ادارے میں بھی گئی ہمیشہ یہی سنا " یہ یہاں نہیں چل سکتی " اس ایک جملے کو میں نے نہ ہمیشہ پوری طرح قبول کیا اور نہ ہی پوری طرح رد کیا !! ہمیشہ ایک جملہ اپنی طرف سے بڑھا کر لگاتی تھی " شجیعہ یہاں نہیں چل سکتی اگر عام بچوں والی محنت کی جائے گی " شجیعہ عام بچہ ہے ہی نہیں نا وہ تو بہت بہت خاص ہے اور خاص لوگ سب کچھ خاص چاہتے ہیں توجہ ، تربیت ، محبت اور پٹائی بھی tongue emoticon ! فی الحال بات کروں گی مدرسہ کی تعلیم کی .. ایک عام بچہ اگر تین سالوں میں تجوید کے ساتھ بہترین قرات کرنے لگتا ہے تو شجیعہ کو چھ سال لگ سکتے ہیں ! اس دوران دو بیج نکلے ہیں .. جو زیادہ ذہین بچے ہوتے ہیں انکو ہم آگے کردیا کرتے ہیں.. شجیعہ کی ذہانت کے بارے میں میں آج تک حیران ہوں وہ کافی وقت لیتی ہے سب سیکھنے میں یاد کرنے میں مگر جب یاد ہوجائے تو پھر اسکے حافظے کا مقابلہ کوئی نہیں smile emoticon شجیعہ کے لیے میں تسلیم کرتی ہوں کے وہ بار بار گرنے اور بار بار سنبھلنے والا بچہ ہے اسکا رٹا بہت شاندار ہوتا ہے مگر اسکو لکھنے میں کچھ پرابلم ہے اب ہم نے پوری طرح توجہ دینی شروع کردی ہے اس طرف ایکسرسائز وغیرہ بھی ہورہی ہیں بہت فرق پڑا ہے... پانچ ماہ پہلے کی بات ہے میں نے آپی جان سے کہا کہ اسکو جامعہ میں فائنل پیپر دلوانے کا ارادہ پکا ہے ( یہ ارادہ میں دو بار اور بھی کر چکی ہوں مگر اسکی تیاری جامعہ والی نہیں ہوتی تھی ) آپی جان مسکرا کر رہ جاتیں " باجی جان کے سامنے بیٹھنا آسان نہیں فاطمہ باجی! " (جامعہ کی پرنسپل کو باجی جان کہا جاتا ہے اور وہ تمام مدارس کا امتحان بذات خود لیا کرتی ہیں ایک ایک دن میں سو بچوں کے ٹیسٹ لینا اور صبح آٹھ بجے سے شام چھ بجے تک مسکراہٹ اور نرمی کو قائم رکھنا .. ہم ایسے لوگوں کی ہمت کی گرد کو نہیں پاسکتے ! ماشااللہ ) میں جانتی ہوں آپی جان ! مگر ایک بار آپ بھیج کر دیکھیں توسہی شجیعہ بورڈ کا امتحان دے سکے گی ان شاء الله .. آپی جان نے تین ماہ میں شجیعہ کو تجوید کے تمام قواعد یاد کروانے کا ٹارگٹ دیا مجھے پھر اسکے بعد تمام کورس میں شامل کتابیں پکی کروانا اورپھر اجازت دینے کا وعدہ کیا ... کوئی دعویٰ کروں ؟ مجال نہیں ! مگر بس یقین ڈالنے والے رب نے یقین ڈال دیا تھا اس بار ضرور کامیابی ہوگی .. صبح شام دن رات محنت کی ہم نے اور شجیعہ نے.. ہم محنت سے کبھی تھک بھی جاتے کہ مدرسے میں ترجمہ کلاس کی تیاری میرے ذمے تھی دو دوگھنٹے سب کو الگ سے سمجھانا بہت جان لیوا کام ہوتا ہے ... مگر بس تمام محنت کہ اللہ میرے بچوں کو میرے کسی عمل کی روشنی میں اچھا رستہ دکھا دے ! اور کچھ نہیں .. پھر بھی انسان ہیں تھکن ہوجاتی ہے " شہیر ! تم سن لو ذرا شجیعہ کا... اعجاز ! ایک چیپٹر ہی تو ہے پلیز آپ دیکھ لیں آج ! .. شجیعہ اوپر جاکر چاچی دادو یا پھپھو کو سنا دو ! " مگر مجال ہے جو وہ بچی تھکی ہو؟ تین ماہ میں اسکے اندر جیسے کوئی جنوں بیدار ہوگیا تھا نہ تھکنے والا گیارہ بج جاتے میں ڈانٹ کر سلاتی تھی اسکو .. میٹرک کی تیاری نائنتھ کے بقیہ پیپرز کی تیاری اور پھر مدرسہ میں جامعہ جانے کی لگن ! تین ماہ بعد اس نے کر کے دکھایا کہ وہ جامعہ جانے کی اہلیت رکھتی ہے الحمد للہ heart emoticon آپی جان راضی ہوگئیں اس نے امتحان کی تیاری کیسے کی اور کس طرح پیپر دینے گئی میں تفصیل لکھنے لگی تو بہت وقت درکار ہوگا ... مگر بس اتنا کہ آج سفید یونیفارم میں وہ جنت کی حور لگ رہی تھی smile emoticon وہ جامعہ گئی اور امتحان دے کر آئی ہے اور دس بجے آپی جان کا میسج آیا ہے آپکے بچوں کی کارکردگی بے مثال رہی بہت سی داد فی الحال زبانی smile emoticon میں نے دھڑکتے دل سے پوچھا " شجیعہ ؟ " "شجیعہ نے حیران کردیا ہے سب کو، باجی جان نے اسکے لہجے پر شاباش دی ہے ماشااللہ " ...پہلےان باتوں پر میں بہت زیادہ حیران ہوتی تھی پھر الله کی مدد کے ساتھ ہونے پر ایمان ہوتا گیا وہ اپنے بعض بندوں سے بہت زیادہ محبت کرتا ہے انکو آزمائش میں ڈالتا ہے اور پھر انکے دل میں اپنا یقین مظبوط کرتا ہے ! جیسے شجیعہ heart emoticon آج سے پانچ سال پہلے وہ اپنی عمر کے بچوں سے چار سال پیچھے ہوتی تھی کارکردگی میں مگر آج دو سال سے زیادہ کا فرق نہیں ہے angel emoticon امید ہے گزرتے دنوں میں یہ فرق اور کم ہوگا اور ایک دن شجیعہ اللہ کی مدد کے ساتھ بہت آگے نکل جائے گی !! شجیعہ کو ساتویں جماعت میں ایک بار مضمون اچھی لکھائی میں لکھنے پر اور اچھے رویے پر + 2 ملے تھے smile emoticon میں کبھی اسکے لیے پورے نمبر کی دعا نہیں کرتی ہمیشہ غیر معمولی کارکردگی کی امید کرتی ہوں ! ایسا نہیں ہے کہ سب کچھ بہت اچھا ہے.. مشکلیں ہیں بالکل ہیں ... مگر سب کچھ الله کے اختیار میں ہے بس یہ اطمینان بہت کافی ہے ! ارے ہاں کچھ دنوں سے شجیعہ کو اپنے اوور ویٹ ہونے کااحساس ہوا ہے اور اس نے پچھلے دو ماہ سے جم جوائن کررکھا ہے اور تھوڑا ویٹ بھی کم کیا ہے اس دوران اسکی ایکٹیویٹیز بھی کافی بہتر ہوئی ہیں گھر کے چھوٹے موٹے کام بھی سمجھنے لگی ہے اکثر شہیر کو ڈانٹتی ہوئی پائی جاتی ہے چیزیں بے جگہ رکھنے پر ... ایک خاص بچی کو الله خاص کامیابی سے نوازے یہ دعا آپ سب کو ضرور کرنا ہے smile emoticon
ابھیتھوڑی دیر پہلے ترجمہ کلاس کی سلمیٰ باجی کا میسج آیا " فاطمہ باجی ! آپ نے بہت وقت لگایا اپنا ہم مقروض ہیں آپکی محبت کے .. ہمارا پیپر بہت اچھا ہوا heart emoticon angel emoticon الحمد للہ ... بس میری محنت وصول ہوئی smile emoticon
لَا تَقْنَطُوا مِن رَّحْمَةِ اللَّهِ ...
الله کی رحمت کی کوئی حد نہیں ہے نا ؟؟

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں